وزیراعظم عمران خان کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو فون، کامیابی پر مبارک باد

اتوار 4 جولائی 2021 21:20

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی بگڑتی صورتحال دونوں ملکوں کے لیے تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دے دی۔  
پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل پی ٹی وی کے مطابق ٹیلی فون پر ہونے والے گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اور ایران سرحد پر مارکیٹس کے قیام سے معاشی اور سماجی تعلققات کو فروغ ملے گا۔
دوران گفتگو وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی بگڑتی صورتحال دونوں ملکوں کے لیے تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔