وزیراعظم نےخاتون اول کےہمراہ عمرےکی سعادت حاصل کرلی

فوٹو: وزیراعظم ہاؤس

وزیراعظم عمران خان نے خاتون اول بشری بی بی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

وزیراعظم عمران خان تین روزی دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انھوں نے اتوار کے روز مکہ مکرمہ میں خاتون اول کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی۔

وزیراعظم اور وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، وزیراعظم، خاتون اول اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد ، روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے دورے کے دوران مکہ مکرمہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کی۔

سعودی عرب وہ پہلا بیرونی ملک تھا جہاں عمران خان نے 2018 میں اپنے انتخاب کے بعد دورہ کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ پانچ بار سعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں۔