
فوٹو: ٹوئٹر
وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں امن و امان اور بڑھتے ہوئے جرائم پر نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو سندھ دورے کی ہدایت کردی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر پلاننگ اسد عمر سے سندھ کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی۔ جس پر گورنر سندھ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے وزیراعظم کو سندھ میں انتظامی طور پر ابتری، بالخصوص امن و امان اور بڑھتے ہوئے جرائم پر اپنی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اس صورت حال پر حکمت عملی طے کریں۔
پانی کی موجودہ تقسیم ‘سندھ دشمن‘ اقدام قرار
فواد چوہدری کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید اس دورے کے بعد اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔
وزیراعظم نےسندھ میں رینجرز کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ وزیر داخلہ کراچی میں رینجرز کو متحرک ہونے کا حکم دیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندہ عمران اسماعیل اور وزیر پلاننگ اسد عمر سے سندہ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، دونوں اکابرین نے وزیراعظم کو سندہ کی انتظامی بدانتظامی اور خصوصاً امن و امان اور بڑھتے ہوئے جرائم پر اپنی شدید تشویش سے آگاہ کیا،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 25, 2021
دوسری جانب وفاقی وزير داخلہ کی سندھ آمد پر پيپلزپارٹی کی رہنماء شہلا رضا نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حالات پنجاب اور خيبرپختونخوا سے بہتر ہيں۔ اللہ رحم کرے کہ وزيراعظم نے آٹے، چينی کے بعد سندھ کا نوٹس ليا ہے۔
شیخ رشید کو سندھ میں بڑھتے جرائم کا جائزہ لینےکی ہدایت
واضح رہے کہ گورنر سندھ اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کراچی کے خراب حالات پر وزیراعظم کو شکایت کی تھی۔
متعلقہ خبریں