وزیراعظم نے احساس بچت بینک اکاؤنٹ کا افتتاح کردیا

PM Imran Khan

وزیر اعظم عمران خان نے احساس سیونگ والٹس (احساس بچت بینک اکاؤنٹ) کا اسلام آباد سے افتتاح کر دیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے شہریوں کی مدد بہتر طریقے سے کرسکیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس احساس پروگرام کو ملک میں لانے کی دو وجوہات ہیں جیسا کہ زیادہ لوگوں کو بینکنگ سسٹم میں شامل کر کے غربت کو کم کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ خواتین زیادہ اکاؤنٹس کھولنے کی وجہ سے مزید بچت کرسکیں گیں اور کاروبار شروع کر کے وہ پیسہ کاروبار میں لگا سکیں گیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے امداد کی جانے والی رقوم کا لوگ بہتر استعمال کرسکیں گے، خواتین کم اکاؤنٹس ہونے کی وجہ سے پیچھے رہ جاتی ہیں۔ اس احساس بچت اکاؤنٹ کے ذریعے ان کی زیادہ سے زیادہ مدد ہوسکے گی۔

یہ پروگرام 70لاکھ گھرانوں کی مالی اور ڈیجیٹل شمولیت احساس پروگرام کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔ احساس سیونگ والٹس کے ذریعے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین سود سے پاک قرضوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گی۔

احساس سیونگ والٹس کفالت گھرانوں کے لیے معاشی نقصانات سے بچاؤ، ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا۔

اس پروگرام کا مقصد بچت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

خواتین احساس بچت اکاونٹ کو کسی بھی قریبی دکان یا اے ٹی ایم کے ذریعے بآسانی کھلوا سکے گیں اور اس اکاؤنٹ کے ذریعے فنڈز کی منتقلی، ٹیلیفون اور دوسرے بلوں کی ادائیگی کرسکے گیں۔

نیا متعارف کرایا ہوا بچت اکاؤنٹ ”ون ویمن ون بینک اکاؤنٹ پالیسی” کے تحت شروع کردہ مالی شمولیت کو مزید فروغ دے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کو معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بریفنگ دی۔

متعلقہ خبریں