وزیراعظم نے ریپ کی مختلف وجوہات پر بات کی،کنول شوذب

رہنما تحریک انصاف کنول شوذب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایسی کوئی بات نہیں کی کہ خواتین کے کم کپڑوں کی وجہ سے ریپ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور انہوں نے ریپ کسیز کی ایک نہیں مختلف وجوہات پر بات کی تھی جن میں اہم ترین بات آن لائن فخش مواد سے متعلق تھی۔
سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ریپ کسیز میں متاثرہ فرد پر الزام دھرنے پر یقین نہیں رکھتے۔
کنول شوذب کا کہنا تھا کہ ہم صرف باتوں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ہماری حکومت نے اینٹی ریپ قانون بنایا ہے جس میں ریپ اور ہراسمنٹ کی تعریف بھی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے کیسز کے لیے خصوصی عدالتیں بھی بنائی جائیں گی اور پولیس کا تفتیشی عمل بہتر کرنے پر بھی کام کیا جائے گا جس کےلیے ابتدائی طور پر 10 کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔
کنول شوذب کا کہنا تھا کہ فحاشی ایسے واقعات کی ایک اہم وجہ ہے کیوں کہ جب فحاشی بڑھتی ہے تو اس کا معاشرے پر اثر پڑتا ہے کیوں کہ ہمارا معاشرہ مغرب سے مختلف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویکٹم بلیمنگ اس وقت ہوتی ہے جب کوئی واقعہ رونماء ہوجائے لیکن وزیراعظم کے بیان کا مقصد ایسے واقعات کو ہونے سے ہی روکنے سے متعلق تھا۔

متعلقہ خبریں