وزیراعظم نے ماحول دوست الیکٹرک بائیک کا افتتاح کردیا

آلودگی پر قابو پانے پر مدد ملے گی

Your browser does not support the video tag.

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پہلی مرتبہ مقامی سطح پر تیار کردہ ماحول دوست اليکٹرک بائيک کا افتتاح کر دیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الیکٹرک بائیک کا آغاز ملک کے اچھے مستقبل کی طرف ایک قدم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’’آلودگی کو روکنے کے لیے شہروں میں الیکٹرک وہیکل خاص طور پر برقی موٹرسائیکلوں کو متعارف کرایا جانا چاہیئے‘‘۔

عمران خان نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل کی حوصلہ افزائی کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ ہے اور الیکٹرک وہیکل پالیسی سے روزگار کے مواقع پيدا ہوں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیات میں بہتری کے لیے الیکٹرک گاڑیاں لانا ہوں گی کیونکہ ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگی کے لیے مسئلہ بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ سال بجلی سے چلنے والی موٹر سائیکل کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ خبریں