
فائل فوٹو
وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس سہ پہر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
آج ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور دیگر کیسز سمیت اہم امور پر گفتگو ہوگی۔
اجلاس میں مسئلہ فلسطین اور حکومتی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔ وزیر اعظم اپوزیشن کے خلاف حکومتی بیانیے پر ہدایات بھی دیں گے، جب کہ دورہ سعودی عرب سے متعلق شرکا کو اعتماد میں لیں گے۔
متعلقہ خبریں