وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول دورہ اسلام آباد

عوام سے گفتگو کی

وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول اسلام آباد کےمختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عوام سے گفتگو کی۔

اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے پروٹوکول کے بغیر خود گاڑی چلا کر اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اس دوران وزیراعظم کا عملہ بھی ان کے ہمراہ نہیں تھا۔ انھوں نے احساس ریڑھی کے دورے کےدوران لوگوں کوماسک پہننےکی ہدایت کی۔ جی 11مرکزمیں موجود ریڑھی بانوں نے وزیراعظم سےگفتگو کی۔انھوں نےاُن کےمسائل دریافت کئے۔

دورے کے دوران وزیراعظم سرینگر ہائی وے کے ٹریفک سگنل پر بھی رکے اور ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو،مرغزار،مارگلہ روڈ کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعظم نے شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا اوراسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا۔

عمران خان کو چیرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ خبریں