وزیراعظم کا سندھ کی بڑی شخصیات سے رابطے کا فیصلہ

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے سندھ کی سیاست میں متحرک ہونے کیلئے بڑی شخصیات سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سندھ کی سیاست میں متحرک ہونے کیلئے صوبے کی بڑی سیاسی شخصیات اور قوم پرست رہنماؤں سے رابطے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں خصوصی طور پر سندھ ایڈوائزری کمیٹی قائم ہوگی۔

کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم ہونگے، جب کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا اسد عمر اور علی زیدی بھی کمیٹی کے رکن ہونگے۔

تحریک انصاف کے اتحادی ارکان بھی اس کمیٹی میں شامل ہونگے۔ کمیٹی اراکین صوبے میں وزیراعظم کے روابط بڑھا کر پارٹی کے اثر و رسوخ میں اضافہ کرے گی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم اگلے ہفتے سندھ کے سیاستدانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔

۔۔ کمیٹی کی سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم اس دوران امیر بخش بھٹو اور سندھ سے ایم پی اے علی گوہر مہر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں