وزیراعظم عمران خان کو فون پر ایس ایس پی کے بھائی کے بارے شکایت کرنيوالی خاتون کا مسئلہ حل ہوگيا۔ سی سی پی او لاہور نے خاتون کو رقم واپس دلوا دی۔
وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ روز لاہور کی ایک خاتون نے فون کرکے ایس ایس پی ذیشان اصغر کے بھائی سے متعلق شکايت کی تھی، جس میں خاتون نے عمران اصغر پر گھر میں توڑ پھوڑ اور کرائے کی مد میں 5 لاکھ روپے دعویٰ کیا تھا۔
وزیراعظم سے شکایت کے بعد سی سی پی او لاہور نے خاتون کو کرائے کی رقم واپس دلوادی۔
خاتون نے اس سے قبل تھانے میں درخواست دی تھی لیکن عمران اصغر نے عدالت سے حکم امتناعی لے لیا تھا۔
پنجاب پولیس کی جانب سے ٹویٹر پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم سے شکایت کے بعد خاتون کو 4 لاکھ 72 ہزار روپے کی واجب الادا رقم ادا کی جاچکی ہے جبکہ ملزم کی جانب سے خاتون کیخلاف درج کرایا گیا مقدمہ بھی واپس لے لیا گیا ہے، یہ مسئلہ مکمل طور پر حل ہوگیا۔
pic.twitter.com/CZ12Wru4s3
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) May 31, 2021
وزیراعظم کی مداخلت کے بعد مسئلہ حل ہونے اور پنجاب پولیس کی جانب سے معاملے کو طول دینے پر شہریوں کی جانب سے ٹویٹر پر شدید رد عمل ظاہر کیا جارہا ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر وہ خاتون PMکو نا بتاتی تو اس کیس کو حل ہونے میں پولیس کو کتنی صدیاں درکار تھی؟
ایسے کتنے کیسز جو پولیس چاہئے تو منٹوں میں حل ہو سکتے ہیں لیکن عوام خوار ہو رہی ہے۔
اس کیس کے بعد پنجاب پولیس کو اپنے آپکو خود احتسابی کیلئے پیش کرنا چاہئے۔— ༻ꜱᴀɪꜰ🇵🇰 (@Saif__Says) May 31, 2021
ایک شہری نے لکھا کہ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر وہ خاتون وزیراعظم کو نا بتاتی تو اس کیس کو حل ہونے میں پولیس کو کتنی صدیاں درکار تھیں؟، ایسے کتنے کیسز جو پولیس چاہے تو منٹوں میں حل ہوسکتے ہیں لیکن عوام خوار ہو رہے ہیں، اس کیس کے بعد پنجاب پولیس کو اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہئے۔
متعلقہ خبریں