
فوٹو: ٹوئٹر
بحيرہ عرب میں سمندری طوفان کے خدشے کےباعث وزیراعلیٰ سندھ نے ماہی گیروں کو کل سے سمندر میں نہ جانے کی ہدايت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کو شہر سے بل بورڈز کو فوری ہٹانے اور ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کے احکامات جاری کرديئے ہیں۔
ممکنہ طوفان کے پيش نظر وزيراعلیٰ سيد مراد علی شاہ کی زيرصدارت اجلاس ہوا، ڈائریکٹرمیٹ نے بریفنگ میں بتايا کہ سائیکلون بھارتی گجرات کوعبور کرتا ہے تو ٹھٹھہ، بدین ،میرپورخاص، عمر کوٹ اور سانگھڑ ڈسٹرکٹ پراثرات ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سائيکلون نے کراچی کے ضلع غربی کےعلاقے کو کراس کيا تو شہر میں لسبيلہ اور حيدرآباد ميں 18 سے 20 مئی تک تيز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کوشہر سے بل بورڈ ہٹانے اور نالوں سے چوکنگ پوائنٹس کلیئر کرنےکی ہدايت کردی ہے۔
متعلقہ خبریں