وزیراعلیٰ پنجاب کا عظمیٰ بخاری کو 25کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس

Usman Buzdar

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے خلاف الزامات پر عظمیٰ بخاری کو 25کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

وزیراعلیٰ کی قانونی ٹیم کی جانب سے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھجوایا گیا جس میں وزیراعلیٰ اور پرنسپل سیکریٹری کے خلاف الزامات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا گیا۔

نوٹس کے متن کے مطابق عظمیٰ بخاری کی جانب سے پریس کانفرنس میں شر انگیز اور گمراہ کن الزامات لگائے گئے۔ ن لیگ کی رہنما نے وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے پوسٹنگ ٹرانسفر پیسے لیکر کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ 14 دن میں بے بنیاد الزامات پر معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

لیگل نوٹس میں عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس کا متن بھی منسلک کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں