وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

وزیراعلی اور عملہ محفوظ رہے

وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر نے اچانک گڑھی شاہو ریلوے اسٹیڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر نے تیز آندھی کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ہیلی کاپٹر نے اسلام آباد سے لاہور واپسی پر پرانے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنی تھی۔

آندھی کے باعث پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو متبادل جگہ لینڈ کرایا۔ اس دوران وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور عملہ محفوظ رہے۔

جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم اور عوام کی دعاؤں سے خیریت سے ہوں۔

متعلقہ خبریں