
فوٹو: ٹوئٹر
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان پاکستان عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے عراقی ہم منصب فواد حسین سے ملاقات کی، جس کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس کے بعد شاہ محمود قریشی صدارتی محل جائیں گے اور عراق کے صدر برہام صالح کیساتھ ملاقات کریں گے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے ساتھ بھی ملاقات طے ہے جبکہ وزیر داخلہ اور دفاع سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
I shared with FM @Fuad_Hussein1 Pakistan’s principal focus on #EconomicDiplomacy and our desire to strengthen this footprint with #Iraq.
We also discussed working closely together across multilateral orgs, in particular the @UN & its subsidiary organizations, and @OIC_OCI . https://t.co/LcobokdSF9— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) May 29, 2021
ملاقاتوں میں پاکستان اور عراق کے مابین دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ عراقی قیادت کے ساتھ، ہر سال زیارات مقدسہ کیلئے عراق آنے والے ہزاروں پاکستانی زائرین کو درپیش مشکلات اور ان کو سفری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
متعلقہ خبریں