وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے پاس جانیکی وجہ بتادی

وزیراعظم عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، شوکت ترین

وفاقی وزير خزانہ شوکت ترين نے عالمی مالیاتی ادارے کے پاس جانے کی وجہ بتادی۔ کہتے ہيں کہ آئی ایم ایف کے پاس گزشتہ حکومت کی وجہ سے گئے، حکومت ميں آئے تو ہمارے پاس کچھ نہیں تھا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ بتادی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس اس لئے گئے کہ ہمارے پاس کچھ نہیں تھا، عمران خان آئی ايم ايف کے سامنے کھڑے ہوگئے، وزیراعظم غريب پر بوجھ نہيں ڈالنے دیں گے، کئی مہینوں سے پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزيشن صرف بات کرتی ہے، ہم نے غريب کیلئے پلان ديا ہے، غريبوں کو گھر، کاروبار کیلئے قرض، صحت کارڈ دے رہے ہيں، کرونا نے پاکستان کو ہی نہیں پوری دنیا کو متاثر کیا، پوری دنیا معاشی بحران کا شکار ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے، ہم ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرکے دکھائیں گے، آج پاکستان کی برآمدات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، اگلے سال گروتھ کو 5 فیصد پر لے کر جائیں گے۔

متعلقہ خبریں