وزیرستان:خفیہ اطلاعات پر فورسز کا آپریشن

فائل فوٹو

وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے۔ بتیس سالہ شہید کا تعلق اٹک سے ہے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی گروپ سے ہے، جو علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ہلاک دہشت گرد ٹی ٹی پی کے سرگرم کارندے تھے۔

متعلقہ خبریں