وزیر اعظم کے عورتوں کے مختصر لباس کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر اداکارہ صنم سعید نے بھی سوال اٹھا دیا۔
صنم سعید نے اپنی ٹوئٹ میں شیریں مزاری کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے لیے ایک فہرست بنائیں جس میں مردوں، خواتین اور بچوں سے روزانہ بدفعلی کے واقعات کا تذکرہ ہو، فہرست میں یہ بات بھی واضح کی جائے کہ درندگی کا شکار بننے والوں نے کس قسم کا لباس پہن رکھا تھا۔
Dear @ShireenMazari1 please draw up a list for IK, of men, women and children raped everyday regardless of how they were dressed so that these outrageous and problematic statements are never made again.
— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) June 23, 2021
صنم سعید نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اشتعال انگیز اور پریشان کُن بیانات دوبارہ کبھی نہیں پیش کیے جانے چاہئیں۔
اس سے قبل اُشنا شاہ، صحیفہ جبار خٹک، عثمان خالد بٹ سمیت دیگر وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دے چکے ہیں ۔
متعلقہ خبریں