وزیر بلدیات بلوچستان صالح بھوتانی نے استعفیٰ دیدیا

مزید استعفے بھی آسکتے ہیں، صالح بھوتانی

بلوچستان کے وزير بلديات سردار صالح بھوتانی نے عہدے سے استعفیٰ دے ديا۔ وزیراعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جام کمال میں بروقت فیصلوں کی قوت ہی نہیں۔

وزیر بلدیات بلوچستان سردار صالح بھوتانی نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا جو انہوں نے قبول کرلیا ہے، میں کابینہ سے الگ ہوگیا ہوں۔

انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں میں جہاں تک بھی شریک تھا بلوچستان کے عوام سے اس پر معافی مانگتا ہوں، اس گناہ میں مزید شریک نہیں رہ سکتا اور بھی دوستوں سے رابطے ہیں، مزيد استعفے آسکتے ہيں۔

صالح بھوتانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال میں بروقت فیصلوں کی قوت ہی نہیں ہے۔

صالح بھوتانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال میں بروقت فیصلوں کی قوت ہی نہیں ہے، بلوچستان حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ کو ہی پٹواریوں سے براہ راست بات کرنی ہو تو وزیر کی کیا ضرورت، صوبے میں ترقی صرف باتوں کی حد تک رہ گئی، بلوچستان میں ترقی ’’سوچا جا رہا ہے، کریں گے، ہو جائے گا‘‘ تک رہ گئی۔

متعلقہ خبریں