
فائل فوٹو
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
انطالیہ ڈپلومیسی فورم کا اجلاس آج بروز جمعرات 17 جون کو شروع ہو رہا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ترک دورے کی دعوت ہم منصب میولود چاوش اولو کی جانب سے دی گئی تھی۔
وزیر خارجہ خطے کے دیگر وزراء خارجہ کے ہمراہ ایشیاء میں علاقائی تعاون سے متعلق منعقدہ مباحثے میں بھی شرکت کریں گے جس میں وہ علاقائی تعاون، روابط اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے پاکستان کے نصب العین کو اجاگر کریں گے۔
انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ اپنے ہم منصبوں، اہم علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ملاقات میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا سمیت دیگر اہم موضوعات پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔
شاہ محمودقریشی مقامی وبین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے بھی گفتگو کریں گے۔ وزیر خارجہ خطے کی صورت حال،اہم علاقائی وعالمی موضوعات پر پاکستانی نکتہ نظر پیش کریں گے۔
متعلقہ خبریں