وسیم اکرم کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کراچی کنگز کے ڈائریکٹر وسیم اکرم بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان میں جاری لیجینڈز لیگ سے واپسی پر وسیم اکرم کا کوویڈ-19 ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

سابق کرکٹر نے کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب وسیم اکرم کے کوویڈ نتائج سے متعلق کراچی کنگز نے کسی بھی قسم کا بیان جاری کرنے سے گریز کیا ہے، کنگز کی منجمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ پی سی بی کا استحقاق ہے کہ وہ میڈیا سے معلومات شیئر کرے یا نہ کرے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز لیجنڈز لیگ سے واپسی پر پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

تازہ ترین

خانپور ڈیم میں کشتی الٹ گئی، استاد جاں بحق
بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
لاہورہائیکورٹ نےریور راوی پراجیکٹ غیرقانونی قراردیدیا
شرح سود9.75فیصدپربرقرار،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان