وفاقی تعلیمی اداروں کےپہلی سے8ویں کے طلبا کوبغیرامتحان پاس کرنےکا فیصلہ

 وفاقی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے پہلی سےآٹھویں جماعت کےطلباء کو بغیر امتحان دئیے پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی تعلیمی اداروں میں سائنس گروپ کیلئے 8 ویں جماعت کےطلباءکااسکولوں میں امتحان ہوگا۔ صرف55فیصد یا زائد نمبر لینے والے نویں جماعت میں سائنس گروپ لے سکیں گے۔کوئی بچہ پچھلی کلاس میں نہیں رہے گا اور بنا امتحان لئے سب کو اگلی کلاس میں پروموٹ کردیا جائے گا۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔اس دوران گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلباء کی ہونگی اوراساتذہ کو اسکول آنا ہوگا۔

اسلام آباد میں بھی نجی تعلیمی ادارے 7 جون سے کھولےگئےہیں۔وزارت تعلیم کے ذیلی ادارے پیرا نے نوٹی فیکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ تمام تعلیمی ادارے ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہونگے۔

اس سے قبل پیرا نے اعلان کیا تھا کہ 9ویں اور 10ویں جماعت کا انگریزی،اسلامیات ، مطالعہ ‏پاکستان اور اردو کا امتحان نہیں ہوگا، تاہم باقی جو 4 مضامین ہیں ان کے امتحانات ہوں گے۔

پیرا کے مطابق 11ویں اور 12ویں کےلازمی مضامین مطالعہ پاکستان، انگریزی، اردو اور اسلامیات ‏کے امتحانات نہیں ہوں گے۔9ویں،10ویں،11ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ متعلقہ بورڈز اپنے ‏شیڈول کے مطابق جاری کریں گے۔

متعلقہ خبریں