وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

Lhr students outisde school

فوٹو: آن لائن

گرمی کی شدید لہر کے باعث وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 50فیصد حاضری کے ساتھ صبح7 سے دن 11بجے تک کھلیں گے۔

اس سے قبل تعلیمی اداروں کے اوقات کار 8 سے 1بجے تک تھے جسے شدید گرمی کے باعث تبدیل کیا گیا۔

میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 10جولائی سے شروع ہونگے

کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہوں گی جبکہ طلباء کو سر ڈھکنے اور پانی کے زیادہ استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 10جولائی سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس سے مزید 76 افراد انتقال کرگئے جبکہ مجموعی اموات 21 ہزار 529 ہوگئيں۔ کرونا کيسز کی شرح دو روز بعد پھر 3فيصد سے اوپر چلی گئی، این سی او سی نے پابندیاں بھی نرم کر دیں۔

متعلقہ خبریں