
فوٹو: آن لائن
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وقاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا جس میں 8نکاتی ایجنڈے سمیت ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں ملکی کرونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
کابینہ ضلعی انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی جبکہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پروڈکشن کنٹرول ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔
عیدالفطر پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔
اسکے علاوہ این ای ڈی یونیورسٹی کی 100 ویں سالگر پر سکہ جاری کرنے، ریلوے اور ٹیکس میں حائل رکاوٹوں میں نجی شعبے کی شرکت اور ریلوے تعمیرات پاکستان کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔
متعلقہ خبریں