ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی پہلی پوزیشن، پاکستان کا چھٹا نمبر

پیر 3 مئی 2021 17:39

آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے جبکہ انڈیا تیسرے نمبر پر ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

بین الااقومی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق نیوزی لینڈ نے انگلینڈ  سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ 
مزید پڑھیں
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ چوتھی پوزیشن پر چلی گئی ہے جبکہ ٹی 20 کی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔
ورلڈ کپ کی رنر اپ نیوزی لینڈ پچھلے تین سالوں کے دوران کھیلے گئے 30 ون ڈے میچز میں سے 20 میں کامیابی حاصل کی۔

ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے، انڈیا تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کا ون ڈے رینکنگ میں چھٹا نمبر ہے۔
ہر سال مئی کے مہینے کے شروع میں گزشتہ تین سالوں کے دوران کھیلے گئے میچوں کی بناید پر ٹیم رینکنگ جاری کی جاتی ہے۔