ویرات کوہلی نےٹی20 ٹیم کی قیادت چھوڑنےکا اعلان کردیا

فوٹو: ٹوئٹر

بھارتی کپتان ويرات کوہلی نے ورلڈکپ کے بعد ٹی20 فارميٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرديا۔

سوشل میڈیا سے جاری پیغام میں اسٹار بلےباز ویرات کوہلی نے کہا کہ ورک لوڈ کی وجہ سے کپتانی چھوڑنے کا فيصلہ کيا ہے تاہم میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنے اور کپتانی کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ورلڈکپ کےبعد ٹی20 کی کپتانی چھوڑ دینگے تاہم بطور کھلاڑی سیلکشن کےلیے دستیاب ہوں گے۔ ویرات نے ساتھی کھلاڑٰیوں، سپورٹ اسٹاف، سیلکشن کمیٹی اور کوچزسمیت مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کوہلی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ہيڈ کوچ روی شاستری، ٹی20 میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کےلیے فیورٹ روہت شرما اور بورڈ کے صدر سارو گنگولی کی مشارت سے کيا،انہوں نے کہا کہ میرا اب تمام تر فوکس ٹيسٹ اور ون ڈے ٹيم کی قيادت پر ہوگا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی 89 ٹی20 میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں، جس میں انہوں نے 3ہزار 159 رنز بنائے اور بیٹنگ ایوریج 52 رہا۔ کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل میں کوئی سنچری تو اسکور نہیں کرسکے البتہ 28 نصف سنچریاں بنائیں۔

تازہ ترین

لوئر دیر: جنازے میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکےبعد عمران خان اپوزیشن کےنشانےپر
فوادچوہدری اور اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس
وزیرخارجہ کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کومعافی کی مشروط پیشکش