ویڈیو:اب طیاروں میں فضا میں ہی فیول بھرا جا سکے گا

جیٹ طیاروں کو 325 پنڈز ایندھن منتقل کیا

امریکا میں بغیر پائلٹ ٹینکر ڈرون سے فضا میں ایندھن بھرنے کا دنیا کا پہلا واقعہ سامنے آگیا۔

امریکی نیوی کے بغیر پائلٹ ٹینکر ڈرون نے فضا میں جیٹ طیاروں کو ایندھن فراہم کیا۔ امریکی نیوی کے ٹینکر ڈرون نے فضا میں جیٹ طیاروں کو 325 پنڈز ایندھن منتقل کیا۔

مشتقبل میں فضا میں ری فیولنگ کیلئے طیاروں میں پائلٹ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے خصوصی تصاویر اور ویڈیوز جاری کردی گئی ہیں۔

امریکی نیوی کے ایف اے سپر ہورنٹ کو ایم کیو 25 اسٹنگ گرے ڈرون کے ذریعے فضا میں ایندھن فراہم کیا گیا۔

ایندھن فراہمی کا عمل امریکی ریاست النوائے کے قریب واقع بیس کی فضائی حدود میں کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں طیارے تقریبا 20 فٹ کے فاصلے پر فضا میں ایک دوسرے کے قریب موجود رہے۔

متعلقہ خبریں