ویڈیو:ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی تیاریاں مکمل

منڈی کا افتتاح 10 جون کو ہوگا

کراچی میں ایشیاء کی سب سے بڑی قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی سجنے میں ابھی 2 روز باقی ہیں، تاہم قربانی کیلئے مویشیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مویشی منڈی کیلئے شیخوپورہ سے بیوپاری 21 قربانی کے جانوروں سے لدا پہلا ٹرک مویشی منڈی پہنچ گیا ہے۔ افتتاح سے قبل مویشی منڈی کی سجاوٹ کا کام زور و شور سے جاری ہے۔

مویشی منڈی میں ایڈمنسٹریشن بلاک، میڈیا سیل اور وی وی آئی پی بلاکس بھی بنائے جائیں گے۔

ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاﺅلہ کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی کا باقاعدہ آغاز 10 جون سے کیا جائے گا۔ انتظامیہ سے متصل میڈیا سیل بھی 2روز بعد فنکشنل ہوجائے گا۔

یاور رضا چاولہ کا مزید کہنا تھا کہ مویشی منڈی فنکشنل ہونے سے پہلے آنےوالے بیوپاریوں کو بھی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ایڈمسٹریٹر رانا عمران کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی کے 900ایکٹر رقبے پر 70فیصد زمین ہموار کردی گئی ہے۔ جب کہ مویشی منڈی کیلئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔

دوسری جانب مویشی منڈی میں لوگوں کیلئے پینے کے پانی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی انتظامیہ نے اس بار پہلے سے بہتر اقداما ت کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں