ویڈیو:ژالےسرحدی کی آوازمیں ‘یارنہ بچھڑے’ کا ٹائٹل سونگ وائرل

تصویر: ژالے سرحدی/انسٹاگرام

اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی کے باصلاحیت ہونے پرکسی کو شبہ نہیں ، ڈراموں کے علاوہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے بھی مداحوں کومحظوظ کرنے والی ژالے ایک اور ٹیلنٹ کے ساتھ سامنےآئی ہیں۔

ژالے نے انسٹاگرام پر اپنے آن ائر ڈرامے ‘ یار نہ بچھڑے ‘ کا ٹائٹل سونگ گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

یہ مشکل گانا اتنی خوبی سے گانے پر ژالے کے فالوورز نے انہیں خوب سراہا۔

بیشترنے ژالے کی آواز کو بیحد سریلا کہتے ہوئے انہیں حیرت انگیز صلاحیتوں کی مالک قرار دیا۔

اس سے قبل ژالے کی حالیہ ٹک ٹاک ویڈیو بھی بیحد پسند کی گئی۔

یارنہ بچھڑے کی مرکزی کاسٹ میں ژالے کے علاوہ زینب شبیر، حماد فاروقی، مرزا زین بیگ اور دیگرشامل ہیں۔ ڈرامے کی کہانی عظمیٰ افتخار اورفرقان اللہ ساحر نے تحریر کی ہے۔

ژالے کی شادی امیر انیس سے ہوئی ہے جن سے ان کی ایک بیٹی عنایہ ہے، ژالے سینیئر ٹی وی آرٹسٹ خیام سرحدی کی بھانجی اورضیاء سرحدی کی پوتی ہیں۔

ماڈلنگ کے علاوہ ژالے کئی خامیاب ٹیلیویژن سیریز میں کام کرچکی ہیں، ان کے کامیاب ترین ڈراموں میں اڑان ، مدیحہ ملیحہ، عکس، ڈائجسٹ رائٹر، اور رنگ لاگا شامل ہیں۔