ویڈیو:کيا کبھی کسی نےآپ کوکرونا ويکسين لگوانےسےمنع کيا؟

افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں

کيا کرونا سے بچاؤ کی ويکسين سازش ہے؟ کيا کوئی انسانوں کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے؟ کيا ويکسين کے ذريعے جسم ميں خفيہ چپ لگائی جارہی ہے؟ کيا ويکسين لگوانے والا 2 سال ميں مرجائے گا؟ يہ وہ سوالات ہيں جو سوشل ميڈيا پر زير گردش ہيں۔

يہ ہی سوالات مختلف حلقوں ميں بھی موضوع بحث بن رہے ہيں اور شايد يہ ہی وجہ ہے کہ اب بھی لوگوں کی بڑی تعداد اِن خدشات کے باعث ويکسين لگانے سے کترارہی ہے۔

اس تمام تر معاملے پر نمائندہ خصوصی وزیراعظم طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ کرونا ایک وباء ہے جس کا ابھی علاج دریافت نہیں ہوا۔ حکومت نے تمام ویکسی نیشن سینٹر میں ویکسین فراہم کی ہے۔ حکومت کی ترجیح ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروپگنڈہ ایسا ہی ہے، جیسے لوگوں نے پولیو کے خلاف کیا تھا اور نتائج آج سب کے سامنے ہیں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ اب ساری دنیا سے پولیو ختم ہوگیا،صرف پاکستان اور افغانستان میں ہے۔

دوسری جانب حج سے متعلق طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے حج کیلئے افراد کی تعداد نہیں بتائی۔ کرونا کی روز بدلتی ہوئی صورت حال کے باعث ابھی تعداد نہیں بتائی۔ یہ بات واضح ہے کہ ویکسی نیشن کے بغیر کوئی حج نہیں کرسکے گا۔

متعلقہ خبریں