ویڈیو:ہاتھی بھی انسانوں کی طرح سونےلگے،ایک دلفریب نظارہ

طویل سفر کےدوران زمین کی گود میں میٹھی نیند

کہتے ہيں ہاتھی کھڑے کھڑے سوتا ہے ليکن چين ميں لمبے سفر کے دوران اس جھنڈ کے چھوٹے بڑے ہاتھی زمين پر انسانوں کی طرح لیٹے اور دنیا و مافیہا سے بے خبر لمبی تان کر سوگئے۔ یہ جھنڈ 15 ماہ سے مسلسل سفر میں ہے۔ ایک موقع پر تھکن سے چور بچے تو بچے بڑے ہاتھی بھی میٹھی اور گہری نیند سوتے نظر آئے۔ دیکھیے یہ منفرد نظارہ اس ویڈیو میں۔

متعلقہ خبریں