ویڈیو: اداکارہ حرا مانی کو لوٹ لیا گیا

لوٹ مار کے وقت بچے بھی باہر موجود تھے

معروف اداکارہ حرا مانی کو اُن کے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

حرا مانی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی کی گاڑی اُن کے گھر باہر آکر رُکتی ہے جس میں سے سب سے پہلے اُن کا بڑا بیٹا باہر آتا ہے اور گھر کی گھنٹی بجاتا ہے۔

اس کے بعد جیسے حرا مانی کا چھوٹا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے تو دو موٹرسائیکل پر دو ڈاکو آتے ہیں اور گن پوائنٹ پر کار میں موجود اداکارہ حرا مانی کو لوٹ لیتے ہیں۔ واقعہ کے بعد دونوں ڈاکو باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ خبریں