ویڈیو: تیسری شادی کرنیوالے شخص پرپہلی بیوی کے بھائیوں کاتشدد

خاتون اپنے گھر والوں کے ہمراہ شادی ہال پہنچ گئی

Your browser does not support the video tag.

گوجرانوالہ ميں بغير اجازت تيسری شادی کرنے پر پہلی بیوی اپنے گھر والوں کو ليکر شادی ہال پہنچ گئی، جہاں بھائيوں نے دلہے مياں کی خوب پٹائی کی۔ جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گوجرانوالہ سبزی منڈی کے رہائشی افضل کی تیسری شادی کی تقریب جی ٹی روڈ پر ہال میں جاری تھی کہ اس کی پہلی بیوی اپنے بھائی اور رشتے داروں کو ليکر وہاں پہنچ گئی۔

خاتون کے رشتہ داروں نے دُلہے کو اسٹیج سے اتار کر خوب مارا، اِس دھما چوکڑی ميں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پوليس موقع پہنچی تو معاملہ رفع دفع ہوگیا۔

مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے سیکشن 6 (5) کے تحت کسی بھی شخص کو دوسری شادی کیلئے اپنی پہلی بیوی سے تحریر طور پر اجازت لینا ضروری ہے۔ اگر کوئی شخص قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پاتا ہے تو اسے ایک سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں