ویڈیو: سارہ علی خان کا منفرد چیلنج دیکھیں

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے منفرد چیلنج قبول کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔

اداکارہ سارہ علی خان نے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ 30 سیکنڈ کے دوران 15 مختلف جذبات کا اظہار کرتی نظر آئیں ۔

اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عالمی ایموجی ڈے کے موقع پر چیلنج قبول کیا جسے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا ۔

اداکارہ کو آخری بار ورون دھون کے ساتھ فلم کولی نمبر 1 میں دیکھا گیا تھا، یہ فلم 1990 کی دہائی میں ریلیزہونے والی فلم کا ریمیک تھی جبکہ آئندہ دنوں میں وہ فلم اترنگی رے میں اکشے کمار اور دھنوش کے ساتھ نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں