ویڈیو: سمبڑیال میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،ملزم گرفتار

فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی

سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد لیا۔

ویڈیو میں ملزم کو جدید اسلحہ کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرتے اور اس کے دیگر مسلح ساتھیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بچے گولیوں کے ہول اٹھا رہے ہیں۔

فائرنگ اتنی شدید تھی کی آوازیں دور تک سنائی دی رہی تھی۔

ویڈیو منظر عام آنے کے بعد تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

متعلقہ خبریں