ویڈیو: لاہور میں مسلح افراد کا ریسٹورنٹ پر دھاوا

نجی ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ

لاہور میں نامعلوم افراد نے ریسٹورنٹ پر دھاوا بول دیا۔ سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقعہ 14 جون کی رات پیش آیا۔ نجی ریسٹورنٹ پر دھاوا بولنے والے مسلح اور ڈنڈا بردار افراد نے توڑ پھوڑ کی اور فائرنگ بھی کرتے رہے-

واقعے کی منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو کرسیاں اٹھا کر پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے ریسٹورنٹ مالک کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں