ویڈیو: مجھےجُھکی نگاہوں سے دیکھیں، صبورعلی کا عامر لیاقت سےمطالبہ

اداکارہ صبور علی نے عامر لیاقت سے جھکی ہوئی ہوئے نظروں سے ان کی طرف دیکھنے کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ دنوں صبور علی نے عامر لیاقت کے رمضان شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران صبور علی نے عامر لیاقت سے طنز و مزاح کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ مجھے جھکی آنکھوں سے دیکھیں مجھے آپ کی آنکھوں حیا اور مروت دیکھا چاہتی ہوں ‘۔

اداکارہ سجل علی کی بہن صبور علی اپنی سیدھے پن اور دوٹوک بات کرنے کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں، اس موقع پر ان کے ساتھ اداکار علی انصاری بھی موجود تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب عامر لیاقت کہتے ہیں کہ آپ مجھ سے نفرت کرتی ہیں تو صبور علی نے کہا کہ نفرت کرنے کیلئے بھی کوئی کنکشن ہونا چاہیئے۔

اداکارہ صبور علی کی رمضان ٹرانسمیشن کے میزبان عامر لیاقت سے تند و تیز گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں