ویڈیو: پنجاب بھر میں مویشی منڈیوں کا آغاز ہوگیا

میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا جائے گا

Your browser does not support the video tag.

پنجاب بھرمیں مویشی منڈیوں کے قیام کا آغاز ہوگيا۔ مویشی منڈیوں کے داخلی راستوں پر خریداروں کو مفت ماسک مہیا کرنے کے احکامات جاری کيے گئے ہيں۔

سیکریٹری بلدیات نورالامین مینگل کی زیرصدارت مويشی منڈيوں سے متعلق اجلاس میں سیکریٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ کرونا کے پیش نظرمنڈیوں میں ہینڈ سینیٹائزر رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں پر کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے اسپرے کیا جائے گا۔ خریداروں اور بیوپاریوں کیلئے بیت الخلا، آرام گاہ اور ریسٹ ایریاز قائم کیے جا رہے ہیں۔ ہر منڈی میں محکمہ صحت کا میڈیکل کیمپ اور ایمبولینس موجود ہوگی۔

متعلقہ خبریں