ویڈیو: کراچی میں کہیں بارش،کہیں آندھی کہیں دھوپ

کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان

کراچی ميں کہيں بارش، کہيں ہوائيں، کہيں دھوپ نے دیکھنے والوں کو موسم کے کئی رنگ دکھا دیئے۔

جمعہ 18 جون کو دوپہر کراچی کے علاقے سپر ہائی وے، گلشن حديد، گڈاپ اور اطراف ميں تيزہواؤں کيساتھ بارش شروع ہوگئی۔ جب کہ بحریہ ٹاؤن میں بھی اچانک بارش نے گرمی کا زور توڑ ڈالا۔ ملیر اور اطراف میں بھی بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ ایئر پورٹ اور اطراف میں بھی کالے بادلوں نے علاقے کو اپنے حصار میں لے لیا۔

نمائندہ سما کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقوں ميں ہلکی اور تيز بارش کا سلسلہ جاری ہے، تاہم بيشتر علاقوں ميں حبس کی شدت شام 5 بجے تک برقرار رہی۔

شہر قائد کے متعدد علاقوں میں پری مون سون بارش نے جہاں گرمی سے بجات دلائی وہیں حبس کا زور بھی ختم کردیا۔ بہادرآباد، پی ای سی ایچ ایس، شرف آباد، کے ڈی اے، لیاری، صدر، گلشن اقبال میں تاہم شہریوں کو برستے بادلوں کو انتظار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے وہ علاقے جو بارش سے محروم رہے ہیں وہاں بھی آئندہ چند گھنٹوں میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔ ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ موٹروے پر تمام ڈرائیورز اپنی گاڑی کی رفتار کم رکھیں، مدد اور رہنمائی کے لیے 130 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

میٹ آفس

چیف میٹ آفس سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی کے شمال میں، شمال مشرق میں اور اوپر نارتھ میں ان تینوں جگہ کافی سیلس بنے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان سیلس سے آندھی بھی آسکی ہے، جب کہ مٹی کے طوفان کا بھی امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں معمول سے تیز بارش ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں