ویڈیو: گرفتار اپوزیشن اراکین کی پولیس اسٹیشن میں شاندار ضیافت

لاک اپ میں بریانی، کڑاہی اور روسٹ پہنچائے گئے

بلوچستان اسمبلی کے بجٹ سیشن میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار اپوزیشن رہنماؤں نے پولیس اسٹیشن میں بروسٹ، کڑاہی اور بریانی سے شاہی دعوت اڑائی۔

سماء ٹی وی پر نشر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو لاک اپ میں بریانی، کڑاہی اور کھانے کی دیگر اشیاء کے باکس پہنچائے گئے۔

بلوچستان اسمبلی کے 18 جون کو بجٹ سیشن کے دوران اسمبلی کے دروازے بند کرنے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں ملک سکندر سمیت 10 اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اپوزیشن اراکین کی جانب سے اسمبلی میں داخلے کے موقع پر حکومتی اراکین پر پتھراؤ کیا گیا اور بوتلیں بھی پھینکی گئی تھیں۔

اپوزیشن اراکین کیخلاف بجلی روڈ پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 17 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں