ویکسین لگوانے سے انکارخواتین پولیس اہلکاروں کومہنگاپڑگیا

ضلع بنوں میں کرونا ویکسین لگوانے سے انکار پر 6 خواتین اہلکاروں کو معطل کرديا گيا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں کے اعلامیہ کے مطابق معطل ہونے والے خواتین میں ایک ہیڈ کانسٹيبل اور 5 کانسٹیبل شامل ہیں۔
معطل کی جانے والی خواتین کی تنخواہیں بھی تاحکم ثانی روک دی گئی ہیں۔ ان خواتین اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹبل رفعت سہیل اور رخسانہ، روحیدا، ذکیہ ، گلشن اور ذکیہ رحمان شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں