ملک بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے قائم ویکسینیشن سینٹرز آج بروز ہفتہ یکم مئی کو بھی کھلے رہیں گے۔
عوام کو بروقت اور فوری سہولیات دینے کیلئے ملک بھر میں کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں یکم مئی کو بھی ملک بھر قائم ویکسی نیشن سینٹر کھلے رکھے گئے ہیں۔
پنجاب میں اب تک 12لاکھ، سندھ میں 5 لاکھ، خیبر پختونخوا میں تقریباً 3 لاکھ اور بلوچستان میں اب تک 45 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 5 ہزار 112 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 131 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔
متعلقہ خبریں