ٹانک:خواتین کے تنازعے پرفائرنگ سے چچا بھتیجا جاں بحق

ٹانک میں ایک گروپ کی دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے اماخیل میں ہونے والی یہ آتشیں جھڑپ خواتین پر تنازعے کے باعث ہوئی جس کے سبب چچا بھتیجا جان سے گئے جبکہ ان کے 3 دیگر رشتے دار شدید زخمی ہوئے۔
فائرنگ سے زخمی 3 افراد کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کی نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
دونوں خاندانوں کے درمیان یہ تنازع خاصا پرانا تھا تاہم جمعہ کے روز ان کا آمنا سامنا اماخیل روڈ پر ہوا جس کے بعد ایک فریق کی فائرنگ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں