ٹرمپ نےاگلےصدارتی الیکشن میں حصہ لینے کااشارہ دیدیا

فائل فوٹو

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے صدارتی الیکشن کی دوڑ میں حصہ لینے کا اشارہ دے دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فی الحال وائٹ ہاؤس کی دوڑ ہار گیا ہوں مگر اگلی بار شکست دینے کا فیصلہ کرسکتا ہوں۔

کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب کو چرایا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فی الحال وائٹ ہاؤس کی دوڑ ہار گیا ہوں تاہم اگلی بار شکست دینے کا فیصلہ کرسکتا ہوں۔ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب کو چرایا گیا ہے۔ اپنی علیحدہ جماعت سے متعلق سابق صدر نے کہا کہ نئی پارٹی بنانے سے متعلق مجھ سے منسوب خبریں جعلی ہیں۔ ری پبلکن کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم کرنا چاہتا ہوں۔ کوئی نئی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ نہیں۔

دوسری جانب امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل کی سیکیورٹی کی ذمے دار قائم مقام پولیس سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے کانگریس سے خطاب کے دوران کیپٹل ہل پر دوبارہ حملے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں سیکیورٹی سخت رکھنا ناگزیر ہے۔

کیپٹل ہل کے اطراف اضافی سیکیورٹی برقرار رکھنے کی حامی قائم مقام پولیس سربراہ یوگانانڈا پٹ مین نے جمعرات کو کانگریس کمیٹی کو بتایا کہ انتہا پسند عناصر صدر بائیڈن کے کانگریس سے خطاب کے دوران کیپٹل ہل کو دوبارہ نشانہ بنا سکتے ہیں۔

پٹ مین نے بتایا کہ “چھ جنوری کو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والی ملیشیا کے کارکنوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ امریکی صدر کے خطاب کے دوران پھر عمارت پر حملہ کریں گے۔

پٹ مین نے کانگریس کمیٹی کو بتایا کہ جب تک ہم ان خطرات سے نمٹ نہیں لیتے، اس وقت تک کانگریس کی عمارت کے ارد گرد سیکیورٹی کی موجودہ صورتِ حال برقرار رکھی جائے۔

متعلقہ خبریں