معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ٹرین حادثے پر میرے دیے گئے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیاجارہا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں میں پے در پےپیش آنے والے ٹرین حادثات کی نسبت رواں برس اس نوعیت کے خوفناک حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ گزشتہ 15ماہ میں یہ پہلا بڑا ٹرین حادثہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے گزشتہ روز اس تناظر میں دیے گئے بیان کو میڈیا میں سیاق و سباق سے ہٹ کر توڑ موڑ کر پیش کیاگیا۔
گھوٹکی ٹرین حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 62ہوگئی
معاون خصوصی پنجاب نے مزید کہا کہ ریلوے ٹریکس کی اَپ گریڈیشن پر کام جاری ہے جبکہ ریلوے کے نظام میں موجود خامیاں دور کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔
گذشتہ کئی سالوں میں پے در پے پیش آنے والے ٹرین حادثات کی نسبت رواں برس اس نوعیت کے خوفناک حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ گذشتہ 15ماہ میں یہ پہلا بڑا ٹرین حادثہ ہے۔ اس تناظر میں دئیے گئے میرے ایک بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر توڑ موڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 7, 2021
انہوں کہا کہ ریلوے میں موثر حکمت عملی کے ساتھ مستقبل میں ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچاجاسکے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’ہماری حکومت میں یہ اللہ کے فضل سے پہلا بڑا حادثہ ہے‘۔ جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا تھا۔
واضح رہے کہ گھوٹکی کے قریب ٹرین کے خوفناک حادثے میں 62 اافراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ٹرین حادثےمیں جاں بحق 7 افراد کی لاشیں لودھراں پہنچادی گئیں ہیں۔
متعلقہ خبریں