ٹرین حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر اپ ٹریک بحال

Train accident

فوٹو: ٹویٹر

ڈہرکی میں ریتی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر کراچی سے دیگر شہروں کو جانے والا اَپ ٹریک بحال کر دیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف پاکستان ریلوے نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اَپ ٹریک سے پہلی ٹرین بہاؤالدین زکریا ایکسپریس ڈھرکی سے چلا دی گئی ہے جبکہ ڈاؤن ٹریک پر کام جاری ہے اور وہ بھی بہت جلد بحال کر دیا جائے گا۔

گزشتہ روز ٹرین حادثے کے بعد سے کراچی سے دیگر شہروں کو جانے والی تمام ٹرینیں مختلف اسٹیشنز پر روک دی گئی تھیں۔ اَپ ٹریک بحال ہونے کے بعد تمام ٹرینیں روانہ ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ پیر 7جون کی صبح 3بج کر 38 منٹ پر کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹری سے اتر کر ڈاؤن ٹریک پر جا گریں جو راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس سے ٹکرا گئیں۔

حادثے کے نتیجے میں اب تک 60 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہیں جبکہ بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈی ایس ریلوے سکھر کے مطابق ٹرین حادثے میں 14 بوگیاں متاثر ہوئیں جبکہ 3 مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔

گھوٹکی ٹرین حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 62ہوگئی

گھوٹکی ٹرین حادثے میں کی معلومات حاصل کرنے کےلیے ریلوے حکام نے نمبرز جاری کیے گئے ہیں جہاں سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

فیصل آباد سے 0419200488اور 03334805996، راولپنڈی سے 0519270834، روہڑی اور سکھر سے 0715813433، 0719310087 جبکہ کراچی سے 03003754200 ان نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں