ٹوئٹر نے اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ معطل کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ ہمیشہ کیلئے بند کردیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق ان کا اکاؤنٹ مغربی بنگال میں ریکارڈ ساز جیت حاصل کرنے والی ترنمول کانگریس کی رہنما ممتا بینرجی کے خلاف یکے بعد دیگرے کئی ٹویٹس کی وجہ سے معطل کیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ کنگنا کے اکاؤنٹ کو پلیٹ فارم کی ’ابیوسو بیہیویئر پالیسی‘کے تحت معطل کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھارتی حکومت نے ٹوئٹر کو درخواست دی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جو اکاؤنٹس کرونا کی سنگین صورتحال کے باعث حکومت پر تنقید کر رہے ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

متعلقہ خبریں