
فوٹو: انڈیا ٹوڈے
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر نے ’بلیو ٹِک‘ یعنی ویری فکیشن کو دوبارہ بحال کردیا۔
کمپنی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ویری فکیشن بند کرنے پر معذرت خواہ ہیں تاہم اب ٹوئٹر صارفین کےلیے بلیو ٹِک دوبارہ کھول دیا گیا۔
ٹوئٹر نے 3سال بعد 20 مئی کو ویری فکیشن سروس بحال کردی تھی تاہم 9 دن بعد اسے دوبارہ بند کردیا گیا تھا۔ ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ جو درخواستیں صارفین کی جانب سے موصول ہوئیں تھیں کمپنی ویری فکیشن کررہی تھی۔
Your account has to be active and complete too!
✅ The account has a profile name and image
✅ You’ve logged into it in the last 6 months
✅ The account has a confirmed email address or phone number
✅ No 12-hour or 7-day lockouts for violating our rules in the past 12 months— Twitter Verified (@verified) May 20, 2021
صارفینویری فیکیشن کا عمل شروع کرنے سے قبل اس بات کو یقینی بنالیں کہ آپ کا اکاؤنٹ اصلی، مشہور و معتبراورایکٹو ہونا چاہیئے۔
ٹوئٹر پر کون سے اکاؤنٹس بلیو ٹِک کے اہل ہیں اس کے حوالے سے کمپنی نے پہلے ہی اپنی پالیسی واضح کردی ہے ان میں حکومتی اکاؤنٹس، کمپنیز، برانڈز اور این جی اوز (غیر سرکاری تنظیمیں)، صحافتی ادارے اور صحافی، انٹرٹیمنٹ، اسپوٹس، اسپورٹس اتھلیٹ (آن لائن گیمرز وغیرہ) جبکہ سوشل میڈیا ایکٹویسٹ شامل ہیں۔
We have notability criteria for these categories of accounts:
👉 Government
👉 Companies, brands, & organizations
👉 News organizations & journalists
👉 Entertainment
👉 Sports & gaming
👉 Activists, organizers, & other influential individuals
For details: https://t.co/49WBHRlhEs— Twitter Verified (@verified) May 20, 2021
صارفین پہلے ٹوئٹر کی سیٹینگ اور پرائیوسی سیکشن کے ٹیب پر کلک کریں اور اکاؤنٹس کے ٹیب میں جائیں جہاں آپ کو ویری فیکیشن ریکوسٹ نامی ایک ٹیب نظر آئے گا جس پر کلک کرکے صارفین اپنے اکاؤنٹس کی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں