ٹوکیو اولمپکس: ماہور شہزاد میڈل کی دوڑ سےباہر

فوٹو: ٹوئٹر

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان میڈل کی دوڑ سے مزید دور ہوگیا، قومی بیڈمنٹن اسٹار ماہور شہزاد بھی شکست کےبعد اولمپکس میں میڈل کی ریس سے باہر ہوگئیں۔

ویمن بیڈ منٹن کے سنگلز ایونٹ میں قومی چیمپیئن کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں راؤنڈ لیگ کے گروپ ایل میں برطانیہ کی کرسٹی گلمور نے ہرادیا۔

ماہور شہزاد نے حریف کھلاڑی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، دونوں کے درمیان میچ 31 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں قومی اسٹار کو 14-21 اور 14-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلا گیم 13 منٹ اور دوسرا گیم 18 منٹ تک جاری رہا۔

ٹوکیو اولمپکس: پاکستان 28 سال سے میڈل کا منتظر

اس سےقبل پہلے راؤنڈ میں جاپانی کھلاڑی نے ماحور شہزاد کو بآسانی  شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ ماہور شہزاد نے ٹوکیو اولمپکس میں وائلڈ کارڈ انٹری پائی تھی۔

ماہور شہزاد ٹوکیو سے باہر ہونے والی تیسری پاکستانی کھلاڑی ہیں جبکہ قومی ویٹ لفٹر طلحہٰ طالب اور شوٹر جوزف گلفام پہلے ہی ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں