ٹھٹھہ: نہر میں رکشہ گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

ٹھٹھہ کی کے ڈی اے نہر میں رکشہ گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے۔

ریسکیو اداروں کے مطابق ڈوبنے والی خاتون اور ایک ضیعف شخص کی لاش نکال لی گئی ہیں، جب کہ دیگر 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔

ڈوبے والے افراد باگڑی سے تعلق رکھتے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق رکشہ پتھر سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوا اور تیزی سے نہر میں جا گرا۔

ڈوبنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جو درگاہ لال پیر پر حاضری کیلئے گئے تھے۔ رکشہ کو گھر کا سربراہ چلا رہا تھا۔

مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔ جب کہ رکشے کو بھی نہر سے نکال لیا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق یہ نہر 16 فٹ گہری ہے، جب کہ اس میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے۔ یہ نہر کراچی کو کروڑوں گیلن پانی فراہم کرتی ہے۔

نہر کے قریب ہی گجو ٹاؤن کا علاقہ ہے۔

متعلقہ خبریں