ٹیسٹ سیریز ایک وینیو پر کھیلنا چاہتے ہیں، کرکٹ آسٹریلیا

دورہ پاکستان سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔

سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان میں کرونا وائرس کے سبب تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کو ایک وینیو پر کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹسیٹ میچز ایک وینیو پر کھیلنے کی اہم وجہ سیکورٹی اور کھلاڑیوں کی صحت ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے بعد پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک مقام پر تمام ٹیسٹ میچز کرانے کی کوئی تجویز زیر بحث نہیں آئی اور ایک مقام پر 19 دن میچز کروانا ممکن نہیں۔

آسٹریلیا کیخلاف سیریز:ٹیسٹ اسکواڈ کی تیاریوں کا پلان تیار

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے دو بڑے کھلاڑیوں کو سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے دورے کی وجہ سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شامل نہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ کےبڑے نام پاکستان کا دورہ کرینگے،آسٹریلوی کپتان

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جبکہ دیگر دو ٹیسٹ میچز راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہیں۔ اسی طرح 3 ون ڈے اورایک ٹی20 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین

خانپور ڈیم میں کشتی الٹ گئی، استاد جاں بحق
بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
لاہورہائیکورٹ نےریور راوی پراجیکٹ غیرقانونی قراردیدیا
شرح سود9.75فیصدپربرقرار،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان